پی ایس ایل: راشد خان اور کرس گیل واپس چلے گے

485

کراچی: افغان لیگ سپنر راشد خان اور ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل واپس چلے گے۔

تفصیلات کے مطابق کرس گیل سری لنکا کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز جبکہ راشد خان زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے، جنوبی افریقہ کے سپر اسٹار فاف ڈوپلیسی نے کرس گیل کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل افغانی آل راؤنڈر زمبابوے کیخلاف سیریز کیلیے یو اے ای روانہ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں راشد خان نے کہا ہے کہ بہت جلد پی ایس ایل کو چھوڑ کر جانا پڑ رہا ہے لیکن افغانستان ٹیم کیلیے قومی ذمہ داری نبھانا ہے۔ لاہور قلندرز اور پرستاروں کی جانب سے ملنے والی محبت اور بھرپور سپورٹ پر شکرگزار ہوں، انشاء￿ اللہ آئندہ سال ملاقات ہوگی۔

دوسری جانب سری لنکا کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز کے لیے کرس گیل وطن واپس لوٹ رہے ہیں، انھوں نے کوئٹہ کی 2 میچز میں نمائندگی کی، پیر کو لاہور قلندرز کے خلاف 40 بالز پر 68 کی اننگزبھی کھیلی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا سے سیریز ختم ہونے کے بعد ضرورت پڑنے پر دوبارہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوجوائن کرسکتے ہیں۔