نیپرا نے ملک گیر بلیک آؤٹ کی رپورٹ جاری کردی

385

بجلی کے حالیہ ملک گیر بلیک آؤٹ کے حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے رپورٹ جاری کردی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپرا نے گزشتہ ماہ ہونے والے ملک گیر بلیک آؤٹ کی رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ 9 جنوری کو گدو سوئچ یارڈ میں خرابی پیدا ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ سرکٹ بریکر کے درست کام نہ کرنے سے خرابی دور نہ ہوسکی، سوئچ یارڈ میں خرابی سے 220 اور 500 کے وی کی لائنیں ٹرپ کرگئیں۔

نیپرا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مستقبل میں بلیک آؤٹ سے بچنے کے لیے عالمی ادارے سے جامع اسٹڈی کی سفارش کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 220 میگاواٹ کے پاور ہاؤس میں آئی لینڈ موڈ کی دستیابی کی سفارش کی گئی۔

رپورٹ میں ہدایت کی گئی کہ کے الیکٹرک، این ٹی ڈی سی بلیک آؤٹ سے بچنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں۔ نیپرا کی گدو پاور اسٹیشن میں انتظامی بنیادوں پر اصلاحات کی بھی سفارش کی گئی۔