وزیر اعظم عمران خان سری لنکا پہنچ گئے

480

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے۔ کولنو ایئر پورٹ پر سری لنکن وزیر اعظم نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ سری لنکن دور پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت وفاقی وزرا بھی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان اور سری لنکن ہم منصب مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ سری لنکن ہم منصب کل وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کل سری لنکن صدر سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

دورہ سری لنکا کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اشتراک کو آگے بڑھایا جائے گا، دورے پر مدعو کرنے پر سری لنکن وزیراعظم کا مشکور ہوں۔

دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم سری لنکا کے وزیر اعظم کی دعوت پر سری لنکا کا دورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔