کورونا سے مزید 41 مریض انتقال کرگئے

485

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 41 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 658 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 41 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1020 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہوگئی۔

ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 24 ہزار 483 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 36 ہزار 243 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 445 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 12 ہزار 866 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 293 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 39 ہزار 286 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار 348 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 7 ہزار 163 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 237 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 55 ہزار 948 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 71 ہزار 146 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 2096 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 43 اموات ہوچکیں۔ 67 ہزار 7 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 623 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 1 ہزار 679 ہے۔ اسلام آباد میں 493 اموات ہوچکیں۔ 41 ہزار 451 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 993 جب کہ فحال کیسز کی 81 ہے۔ صوبے میں 199 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 713 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9878 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 575 ہے۔ آزاد کشمیر میں 291 اموات ہوچکیں۔ 9012 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4951 جب کہ فحال کیسز کی 23 ہے۔ گلگت بلتستان میں 102 اموات ہوچکیں۔ 4826 مریض صحت یاب ہوئے۔