وزیرِ اعظم سے اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات

51

اسلام آباد (اے پی پی)وزیرِ اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی۔ملاقات میں قومی اسمبلی کے پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اسپیکر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے،تحریک انصاف کی حکومت پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے پر پختہ یقین رکھتی ہے۔