ثانیہ نشتر کی زیر صدارت اسکالرشپ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

122
اسلام آباد، معاون خصوصی ثانیہ نشتر احساس پروگرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہی ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ کی7ویں اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس نے سال21۔2020ءمیں67000 اسکالر شپس کے لیے6.53 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ تعلیمی سال کے بجٹ کی منظوری اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی اراکین نے آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواستیں دینے والے111685 انڈرگریجویٹ طلبہ اور42430 طالبات کی درخواستوں پر تبادلہ خیال کیا۔ پورٹل30 نومبر 2020ءکو درخواستوں کے حصول کے لیے بند ہوگیا تھا۔ اجلاس میں سرکاری شعبے کی 125 یونیورسٹیوں کے ساتھ پروگرام کے فیلڈ ایگزیکیوشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔معاون خصوصی نے تعلیمی سال 21۔2020ءمیں اسکالرشپ کی تقسیم اور اس عمل کو تیز کرنے پر زور دیا، نئی درخواستوں کی جانچ جاری ہے اور حتمی انتخاب کا عمل اپریل 2021ءتک مکمل ہوجائے گا ۔ ڈاکٹر ثانیہ نشترنے بی آئی ایس پی اور ایچ ای سی کو اس مرحلے میں بروقت آگاہی مہم اور فنڈ جاری کرنے پر عمل درآمد کی اپیل کی ۔