پی ڈی ایم امیدوار کی اہلیت بڑا مجرم ہونا ہے، شہباز گل

166

اسلام آباد( آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کی اہلیت کا معیار سب سے بڑا مجرم ہونا ہے، ڈھائی سال سے عام آدمی نہیں بلکہ مولانا مشکل میں ہیں مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی وہی ہیں جنہیں میاں مفرور نے عدالت عظمیٰ سے نااہل کروایا، آج پی ڈی ایم کی ڈوبتی ناو¿ کو پار لگانے کیلئے اسی نااہل کو آگے لایا گیا، انہوں نے کہا گیلانی صاحب نے ترک خاتون اول کا ہار چوری کر کے ملک کو بدنام کیا مگر پی ڈی ایم کی اہلیت پر پورے اترے۔ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا مشترکہ امیدوار کو چن کر پی ڈی ایم نے اپنی ترجیحات ظاہر کر دیں، یوسف رضا گیلانی ایک سے زیادہ دفعہ جیل میں رہے، سپریم کورٹ کی طرف سے سزا یافتہ اور ابھی بھی توشہ خانہ کیس میں ملزم ہیں، گیلانی صاحب کرپٹ الائنس کے سہولت کار تھے، آج مشترکہ امیدوار ہیں، گزشتہ 3دھائیوں سے مولانا اقتدار کے ایوانوں سے باہر سڑکوں پر رسوا ہو رہے ہیں۔