سندھ فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،ہوٹلز سمیت 10 دکانوں پر جرمانے

113

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر ہوٹلز سمیت دس دکانوں پر بھاری جرمانے عائد کردیے۔کارروائیاں سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل زبیر پرویز احمد کی زیر نگرانی حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآ باد غلام مہدی نے کہا کہ ہوٹلوں پر صفائی کے ناقص نظام اور گندگی ہونے پر دکانوں پر بھاری جرمانے عائد کیے۔ ان کا کہناتھا کہ بارہا نوٹسز اور تنبیہ کے باوجود خلاف ورزی پروارننگ اور جرمانے کیے گئے ہیں۔ ہوٹلوں کو تنبیہ نوٹسز جاری کردیے گئے کہ صفائی ستھرائی اور معیاری اشیاءکی فروخت ممکن ہوسکے۔