حیدرآباد، ہلال احمر اسپتال انتظامیہ کی مبینہ نااہلی کے سبب بچی جاں بحق

220

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہلال احمر اسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث بچی کی ہلاکت پر لواحقین کی ہنگامہ آرائی، رات گئے ہلال احمر اسپتال انتظامیہ کی مبینہ نااہلی کے سبب بچی جاں بحق ہوگئی۔ لواحقین کے مطابق ڈاکٹر نے ایک ماہ کی بچی کو ہائی ڈوز انجکشن لگا دیے جس کی وجہ سے بچی جاں بحق ہوگئی۔ اہلخانہ کا اسپتال انتظامیہ کیخلاف اسپتال میں شدید احتجاج، اسپتال انتظامیہ نے خوف کے مارے پولیس طلب کرلی، جس پر بی سیکشن پولیس نے موقع پر پہنچ کر لواحقین اور اسپتال انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کروا کر احتجاج ختم کروایا۔