جیکب آباد:محکمہ پروونشل ہائی وے کے ٹھیکیدار کے ناقص کام کی شکایت

77

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں محکمہ پروونشل ہائی وے کے ٹھیکیدار کے ناقص کام کی شکایت، قائد اعظم روڈ پر کارپٹ کے دوران روڈ کی سطح اور موٹائی جانچنے کے لیے کوئی افسر موجود نہیں۔ جیکب آباد کے محکمہ ہائی وے کی جانب سے شہر کے اہم قائد اعظم روڈ کی مرمت کام کے سلسلے میں گزشتہ روز ٹھیکیدار کی جانب سے کارپٹ کیا گیا جس کی دکانداروں اور شہریوں نے غیر معیاری ہونے کی شکایت کی، پرانا روڈ اکھاڑ کر نیا روڈ تعمیر کرنے کے بجائے قائد اعظم روڈ پر صرف کارپٹ کیا جارہا ہے، ایسفالٹ روڈ پر کارپٹ کے دوران روڈ کی سطح برابری، موٹائی جانچنے کے لیے محکمہ پراونشل ہائی وے کا اےکسئین، اے ای این اور سب انجینئر تک موجود نہ تھا روڈ کی موٹائی دو انچ سے بھی کم ہونے کی شکایت کی گئی، محکمے کی جانب سے شہیداللہ بخش پارک سے لے کر ڈی سی چوک اور پھر ڈی سی چوک سے قائد اعظم روڈ سے ہوتے ہوئے سٹی تھانہ چوک تک روڈ کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا، ایسفالٹ یعنی مہنگے اور اہم روڈ کی تعمیر میں افسران کی غفلت قابل افسوس ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ روڈ ایک بارش کا مہمان ہے، جھاڑو لگاﺅ تو پتھر نکل رہے ہیں، روڈ کی سطح بھی برابر نہیں ہے۔ اس سلسلے میں ایکسیئن پراونشل ہائی وے ستار شاہ سے رابطے کی کوشش کی گئی پر ان کا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔