پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس

177

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ سائنسز کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوگیا۔ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی شہید بے نظیر آباد کے وائس چانسلر کو سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ میں 2000ءمیں جمیل احمد چنڑ نے حکومت سندھ اور پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ سائنسز شہید بے نظیر آباد ڈاکٹر گلشن میمن کیخلاف آئینی درخواست دائر کی تھی، جس میں مو¿قف اپنایا گیا تھا کہ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ سائنسز کے وائس چانسلر اپنی مدت ملازمت پوری کرچکے ہیں لیکن اپنے عہدے سے دستبردار نہ ہونے کے لیے مختلف ذرائع استعمال کر رہے ہیں، جس پر 3 ستمبر 2020ءکو عدالت عالیہ سندھ سرکٹ بینچ حیدرآباد نے آئینی درخواست کو منظور کرتے ہوئے حکم صادر کیا کہ دو ہفتے کے اندر اندر عہدے سے دستبردار ہوجائیں مگر متعلقہ وائس چانسلر نے اپنے عہدے کو واپس نہیں کیا، جس پر متعلقہ درخواست گزار جمیل احمد چنڑ نے توہین عدالت کی درخواست ڈاکٹر (ر) ڈاکٹر گلشن میمن، ایکٹنگ وائس چانسلر پیپلز میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز اور سیکرٹری بورڈ یونیورسٹی حمید الدین بلو کیخلاف توہین کی آئینی درخواست جمع کروائی، جس پر معزز عدالت نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔