سکھر ،زیادتی کا ملزم گرفتار

177

سکھر(نمائندہ جسارت)عدالتی احکامات پر پولیس نے ملزم شمن خاصخیلی کو گرفتار کر لیا، ملزم پر چار بچوں کی ماں کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج ہے۔ملزم پر نوشہروفیرو کے تھانہ مٹھیانی میں مقدمہ درج تھا ، عدالت کو وکیل نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کو صادق آباد میں ایک جگہ بند کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ،ملزم ضمانت پر آزاد تھے آج ضمانت مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا ۔