گرلز ہائر سیکنڈری اسکول طالبہ کے لیے واش روم کی سہولت میسر نہیں

153

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) گرلز ہائر سیکنڈری اسکول طالبہ کے لیے واش روم کی سہولت میسر نہیں ہے، جس کے باعث طالبات کو دیگر مسائل کا سامنا ہے۔ اس سلسلہ میں ٹنڈوالہیار عوامی اتحاد کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سندھ خانزادہ اتحاد اور عوامی اتحاد کے ممبران نے شرکت کی۔ جس میں ٹنڈوالہیار گرلز کالج میں بچیوں کے لیے واش روم نہ ہونے اور طالبات کو دیگر سہولیات مہیا نہ کرنے پر مطالبہ اور بچیوں کے لیے اسکول میں بنیادی سہولت مہیا کی جائے۔ ٹنڈوالہیار عوامی اتحاد کا مقصد ہی عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے لیکن 5 سال گزرنے کے باوجود بھی طالبات کو اسکول میں واش روم کی سہولت میسر نہیں جس کے باعث طالبات کو دیگر مسائل کا سامنا ہے۔ ٹنڈوالہیار عوامی اتحاد کے عہدیداران نے وزیر تعلیم، چیف سیکرٹری سندھ، وزیر تعلیم سندھ اور چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ گرلز کالج کو بنیادی سہولت دی جائے تاکہ طالبات بہتر ماحول میں تعلیم حاصل کرسکیں۔ اس موقع پر خانزادہ برادری سے بابا فیصل خانزادہ، ارسلان خانزادہ، ارشاد خانزادہ، عباسی برادری سے عبدالحمید عباسی، قائم خانی برادری سے عبدالستار قائم خانی، کمبوہ برادری سے بابو کمبوہ، اکبر کشمیری، ندیم شبیر کشمیری، یونس قریشی، تنویر قریشی، منارٹی سے بھورو لعل، سمیجو برادری سے سلیمان ساحل سمیجو اور دیگر بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ تعلیم کے ڈ ی ای او سے ملاقات کرکے مسئلہ پیش کیا جائے گا، جبکہ ڈ ی ای او کی عدم موجودگی کی وجہ سے ملاقات کا پروگرام ملتوی کردیا گیا۔ بعد ازاں متحدہ اتحاد عباسیہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالحمید عباسی نے اے ڈ ی سی ون عبداحفیظ لغاری سے ملاقات کرکے ٹنڈوالہٰیار عوامی اتحاد کی جانب سے گرلز ہائی اسکول میں بچیوں کے لیے واش رومز کا معاملہ پر بات چیت کی۔ جس پر اے ڈ ی سی ون عبدالحفیظ لغاری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کے ذمے داران سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور فی الفور گرلز اسکول میں واش روم کی عدم موجودگی کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔