ٹھٹھہ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، تمام عہدیداران بلا مقابلہ کامیاب

165

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سوائے صدر کے تمام عہدیداران بلا مقابلہ جیت گئے۔ ٹھٹھہ بار الیکشن کمیشن ریٹیرنگ آفیسر ایڈووکیٹ شبیر کمبھار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹھٹھہ بار کے نائب صدر فرحان شمس میمن، جنرل سیکرٹری اختر حسین جماری، جوائنٹ سیکرٹری صدام حسین عباسی، خزانچی امداد سرکی، لائبریرین پر احمد نواز جوکھیو سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے سب امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے جبکہ صدر کے عہدے پر ایڈووکیٹ احمد علی ہالو اور فیض محمد جھرکو میں مقابلہ ہوگا۔