گوٹھ گل گڈانی کی سڑک کی تعمیر2 سال سے التوا کا شکار

245

سکھر( نمائندہ جسارت)ضلع گھوٹکی کے علاقے گوٹھ گل گڈانی میں دو سال سے جروار مسوواھ میرپور ماتھیلو تک روڈ نہ بن سکا منظور شدہ روڈ ٹھیکیدار مٹی ڈال کر غائب ہو گیا، علاقہ مکینوں کی کوئی شنوائی نہیں، احتجاجی مظاہرے بھی بے سود ہوگئے ایم این اے، ایم پی اے، ڈی سی گھوٹکی سے ملاقاتیں اور شہریوں کی منت سماجت نتیجہ خیز ثابت نہیںہو سکی،علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے مٹی اور دھول کی وجہ سے حادثات رونما ہورہے ہیں ، گوٹھ گل بیگ گڈانی کے مکینوں نے مجبور ہوکر ایک بہت انوکھا احتجاج کیا ، احتجاجاً سڑک پر 3 دن مسلسل موٹر چلا کر سڑک کو پانی سے بھر دیا کہ شایدحکام کو رحم آئے اس احتجاج میں گاؤں گل بیگ گڈانی کے معززین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خاص رہنمائوں وڈیرہ شمس الدین گڈانی، وڈیرہ شاہ علی خان گڈانی ،وڈیرہ محمد میر خان گڈانی ،وڈیرہ اصغر علی خان گڈانی، وڈیرہ فہد علی خان گڈانی نے سردار خالد خان لونڈ باری خان پتافی ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سے ہاتھ جوڑ کر مطالبہ اور اپیل کی ہے کہ خدارا ہمیں یہ روڈ بنوا کر دیا جائے ہم پر رحم کیا جائے۔دوسری صورت میں آئندہ الیکشن میں ہمارے پاس گوٹھ گل بیگ گڈانی آنے کی زحمت نہ کی جائے ، گاؤں والے اسے ووٹ دیں گے جو ہمارا یہ دیرینہ روڈ والا مسئلہ حل کرے گا۔