کندھکوٹ،انڈس ہائی وے کو ڈبل کیا جائے ،شہریوں کا مطالبہ

305

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ انڈس ہائی وے سنگل ہونے کی وجہ سے مسافر گاڑیاں روڈ حادثات کی شکار بن جاتی ہیں۔ شکارپور سے لے کر ڈیرہ غازی خان تک روڈ کو جلد ڈبل تعمیر کیا جائے، شہریوں کا حکومت سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ انڈس ہائی وے سنگل ہونے کے باعث حادثات روز کے معمول بن گئے ہیں۔ یہ سنگل انڈس ہائی وے شکارپور سے لے کر ڈیرہ غازی خان تک ساڑھے تین سو کلومیٹر کا فاصلہ ہے لیکن سنگل ہونے کی وجہ سے کئی لوگ روڈ حادثات میں اپنی جان کی بازی گوا بیٹھے ہیں۔ کندھکوٹ کے شہریوں کا کہنا ہے سندھ حکومت کی جانب سے شکارپور سے لے کر ڈیرہ غازی خان تک اس روڈ کو ڈبل ہونے کی منظوری دی گئی ہے لیکن منظوری کے بعد کئی سال گزر گئے اس پر کوئی کام نہیں کیا جا رہا ہے۔ آئے روز اس روڈ پر ٹریفک حادثات ہوتے جا رہے ہیں لیکن حکومت کو کسی انسانی جانوں کی پروا نہیں ہے۔ کندھکوٹ کے شہروں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ خدارا اس سنگل روڈ کو ڈبل کرکے مسافروں کو روڈ حادثات سے بچایا جائے۔