عوام کو وزیراعظم کے فیصلے مشکل لگیں گے ،بعد میں تعریف کرینگے

110

شکار پور (نمائندہ جسارت)شکارپور کے قریب میاں صاحب میں پی ٹی آئی رہنما سابق صوبائی وزیر آغا تیمور خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے فیصلے عوام کو مشکل لگیں گے اور کچھ دنوں کے بعد یہی عوام عمران خان کی تعریف کرے گی، عمران خان جو بھی فیصلے کررہے ہیں وہ عوام کی اچھائی اور مستقبل کے لیے کررہے ہیں، صوبہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے اور شکارپور میں بھی آئے دن لوٹ مار چوری ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں وفاقی وزیر اسد عمر کو بھی شکارپور کی خراب صورتحال پر آگاہ کردیا ہے اسد عمر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شکارپور کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان سے بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کہ سابق حکومتوں نے قرضوں کے اوپر قرضے لے کر ملک کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کرکے اپنے کارخانے اور صنعتیں کامیاب کرائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے شکارپور آتے وقت سکھر ریجن کے قریب اپنے آپ کو اور ساتھیوں کو غیر محفوظ محسوس کرتا ہوں بے امنی کا مین ٹارگٹ شکارپور ڈسٹرکٹ ہے شکارپور اور لاڑکانہ ریجن میں پولیس کے بجائے ریجرز آپریشن کرے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج تک ہم نے پارٹی نہیں بدلی ہے 90سال کی تاریخ ہے مسلم لیگ اور پی پی پی میرے بنگلے پر بنی تھیں پہلے مسلم لیگ میں تھے وہ پارٹی خود ختم ہوئی اور پاکستان پیپلزپارٹی نے خود ہمیں چھوڑ دیا ہم نے نہیں چھوڑا ہم چھوڑنے والوں میں سے نہیں ہیں۔