ضلع نوشکی میں کسٹم کی کارروائی،اسمگل شدہ سامان ضبط

281

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کسٹم نے کارروائی کے دوران کروڑوں مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا ہے ۔ کسٹم حکام کے مطابق کارروائی میں آر سی ڈی شاہراہ پر کی گئی جہاں چیکنگ کے دوران ایک مختلف گاڑیوں سے 114 کاٹن ادویات، 9 ہزار کلو کپڑا، 1440 انرجی ڈرنکس ، 4 ہزار مصنوعی جیولری ،اسپئر پارٹس، الیکٹرونکس آئٹم اور ایرانی خوردنی مواد کے علاوہ 2 گاڑیان تحویل میں لے لیں سامان اندرون ملک اسمگل کیا جا رہا تھا ، تاہم بروقت کارروائی سے یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔