ٹنڈوالٰہیار،پولیس کارروائی میں جرائم پیشہ عناصر گرفتار

172

ٹنڈ والٰہیار (نمائندہ جسارت) ٹنڈ والٰہیار پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد ریجن کی جاری مہم کے تحت ٹنڈ والٰہیار پولیس کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ایس ایس پی ٹنڈ والٰہیار رخسار احمد کھاوڑ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او سلطان آباد نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم انور ولد کرم دین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک پسٹل 30 بور بمعہ 4 راؤنڈ برآمد کرکے ملزم پر مقدمہ درج کرلیا گیا ملزم چوری کی وارداتوں میں سلطان آباد پولیس کو مطلوب تھا جبکہ سی آئی اے پولیس ٹنڈ والٰہیارنے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص ہیرو ولد بیخو میگھواڑ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 09 پیکٹ آتش گیر مادہ برآمد کرکے ملزم پر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ایس ایچ او عمر ساندنے کرائم نمبر 07/2021 میں نامزد ملزم جان محمد عرف جانی رفیع ولد غلام رسول تھیبو کومخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جان محمد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ انچارج 15 مددگار ٹنڈ والٰہیار عبد الواحد بلوچ نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے.ایک شخص بھورو عرف بلال ولد مولا بخش کو گرفتار کر ان کے قبضے سے آتش گیر مادہ ، ایک رپیٹر بمعہ 2 زندہ راؤنڈ اور 6 خالی راؤنڈ برآمد کرکے ملزم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔