روس میں نئی قسم کے برڈ فلو سے 7 افراد متاثر

307

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں نئی قسم کے برڈ فلو ایچ 5 این 8 سے 7 افراد کے متاثر ہونے کے بعد حکام نے عالمی ادارہ صحت کو باقاعدہ اطلاع دے دی ہے۔ چند ماہ سے ایچ 5 این 8 برڈ فلو کی وبا سے روس، یورپ، چین، مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقا سمیت کئی علاقوں کی مرغیاں اور بطخیں شدید متاثر ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ جب اس وائرس نے انسانوں کو بھی متاثر کرنا شروع کیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی طرح برڈ فلو یا ایویئن انفلوئنزا وائرس کی بھی درجنوں اقسام ہیں۔