بوئنگ کمپنی پر نئی آفت‘ 777 ایس طیارے بھی گراؤنڈ

188

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ ایک نئی افتاد کے زیر اثر ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر کی تمام ہوائی کمپنیاں 777 ایس طیاروں کو استعمال کرنا چھوڑ دیں گی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایک روز قبل طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے بعد بوئنگ نے دنیا بھر کی تمام فضائی کمپنیوں کو بوئنگ 777 ایس طیارے استعمال گراؤنڈ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز امریکی ریاست کولوراڈو میں دوران پروازبوئنگ 777 ایس کے ایک انجن میں آگ لگ گئی تھی اور اس کے ٹکڑے ٹوٹ کر نیچے آبادی پر جاگرے تھے، تاہم خوش قسمتی سے طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔