ابوظبی: دفاعی نمائش میں اسلحہ کی خرید و فروخت کے بڑے سودے

558
ابوظبی: مختلف ممالک کے فوجی افسران اور شہری دفاعی نمایش میں رکھے گئے ہتھیاروں کا معاینہ کررہے ہیں

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کے دوران بڑے اسلحہ ساز مشرق وسطیٰ کی فوجوں سے معاہدے کرنے کی امید میں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی کے ایک کنونشن سینٹر میں موجود ہیں، جہاں ڈرون طیاروں سے لے کر آرٹلری تک ہر چیز موجود ہے۔ اس موقع پر ابوظبی نے اپنی افواج کو فراہم کرنے کے لیے ایک ارب 36 کروڑ ڈالر کے مقامی اور غیر ملکی معاہدوں کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان سمیت اعلیٰ اماراتی حکام رائفلوں، راکٹوں اور بموں کے اسٹالوں پر گھومتے نظر آئے۔