یمنی باغیوں نے حالیہ حملے کو امریکااور اتحادیوں کے خلاف قرار دے دیا

93

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کی باغی حوثی ملیشیا کے ایک فوجی کمانڈرعبداللہ الشریفی نے مآرب میں اپنی حالیہ کارروائی کو امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جنگ قرار دیدیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق عبداللہ شریفی نے کہا کہ اب لڑائی ہمارے بھائیوں کے خلاف نہیں بلکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے درمیان ہے۔ واضح رہے کہ یمن کی عالمی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے تحت فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان گزشتہ دنوں مآرب میں شدید لڑائی چھڑ گئی تھی۔