منگولیا میں سردی سے 4لاکھ مویشی ہلاک‘ ٹیکساس میں شہری ٹھٹھر کر مرگئے

247
منگولیا: برف باری اور سردی سے متاثر ہونے والے شہریوں کو خوراک اور ایندھن فراہم کیا جارہا ہے

اولان باتور ؍ آسٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) منگولیا میں سخت سردی سے 4 لاکھ 39 ہزار 700 مویشی ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق منگولیا کے 6 صوبوں میں اس وقت شدید سرد موسم ہے۔ دوسری جانب امریکا میں برف کے طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ریاست ٹیکساس بجلی بحران کے باعث اندھیروں میں ڈوب گئی، جب کہ سخت سردی اور ہیٹر کی عدم دستیابی کے باعث کئی افراد بستر ہی میں ٹھٹھر کر ہلاک ہو گئے۔