فرانس: اسکولوں میں سبزی پرمشتمل کھانے کی فراہمی پر ہنگامہ

156

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کی حکومت نے لیون شہر کے میئر پر قصابوں کی توہین کرنے اور بچوں کی صحت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق لیون کے اسکولوں میں دستیاب کردہ کھانے کے لیے گوشت کو ہٹا کر سبزی پر مبنی کھانا فراہم کرنے کے ایک فیصلے پر سیاست دانوں میں گرما گرم بحث چھڑ گئی ہے۔ وزیر داخلہ جیرالڈ درامینن نے سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسانوں اور قصابوں کی ناقابل قبول توہین ہے۔