کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلیپر حملہ‘ اطالوی سفیر سمیت 3ہلاک

280
کانگو: حملے کا نشانہ بننے والی اقوام متحدہ کی گاڑی کے گرد امن فوجی کھڑے ہیں‘ اطالوی سفیر کی لاش اسپتال منتقل کی جارہی ہے

کنساشا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر ایک حملے کے نتیجے میں اطالوی سفیر ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق لوکا آتان سیو کے ساتھ 2 دیگر افراد بھی مارے گئے، جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ اطالوی وزارت خارجہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ لوکا آتان سیو عالمی امن مشن کے قافلے میں سفر کررہے تھے کہ اسی دوران مشرقی کانگو کے علاقے گوما میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔