چینی وزیر خارجہ کا امریکا سے تعلقات بہتر بنانے پر زور

49

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنائے۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ حکومت فوری عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہے۔ پیر کے روز بیجنگ میں چین امریکا تعلقات کے موضوع پر منعقدہ آن لائن فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی چین سے متعلق پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تعلقات کو مستحکم ترقی کی نہج پر واپس لانے کے لیے پہلے غلط فہمیوں کی دیواروں کو توڑنا ہوگا۔ امریکا چینی مصنوعات پر سے غیر مناسب محصولات ختم کرے۔