یوسف رضا گیلانی سے سلطنت نیازیہ لرزنے لگی، شازیہ مری

196

اسلام آباد ( آن لائن )مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ امیدوار بننے سے سطلنت نیازییہ لرز رہی ہے ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی نے جمہوریت اور آئین پر آنچ آنے نہیں دی تھی ، چاروں صوبوں میں جہاں ضمنی انتخابات ہوئے پی ٹی آئی کو شکست ملی ۔انہوںنے کہاکہ عوام نے پی ٹی آئی کو شکست دے کر واضع پیغام دیا ہے ،پی ٹی آئی کے اسمبلی ارکان عوام کے فیصلے کو مشعل راہ بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ کل میثاق جمہوریت کے مخالف تھے آج میثاق جمہوریت کیلئے تڑپ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شبلی فراز تسلی رکھیں میثاق جمہوریت پر من و عن عمل عمل ہوگا ، پی ٹی آئی کے اسمبلی ممبران جانتے ہیں حفیظ شیخ کس کا نمائندہ ہے۔