کرپشن فری اسلامی پاکستان ہی عوامی خوشحالی کا ضامن ہے ،جماعت اسلامی

260
حیدرآباد، مدرسہ ریاض العلوم عثمان شاہ میں تربیت گاہ سے مرکزی رہنما جماعت اسلامی میاں مقصد احمد، نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، قیم جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد عقیل احمد ودیگر خطاب کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت مدرسہ ریاض العلوم عثمان شاہ میں 2روزہ تربیت گاہ برائے، ارکان ، امیدواران وذمہ داران کا انعقاد کیا گیا ۔تربیت گاہ میں مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان میاں مقصود احمد نے ہدایات و رہنمائی ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے م¿وثر قیادت ،وژن اور اوصاف، نائب امیر جماعت اسلامی سندھ ممتاز سہتو نے لئن شکر تم لازیدنکم، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے مو¿ثر تنظیم، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے آج کے چیلنجز اور ہمارا کردار ، نائب صدر اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ ڈاکٹر شاہد رفیق نے کامیابی کی شرائط اور معروف مذہبی اسکالر زین العابدین لغاری نے درس قرآن صفات المومنون کے عنوان پر خطاب کیے۔مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان میاں مقصود احمد نے تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تربیتی پروگرام ہماری دینی دنیوی ضرورت پوری کرتے ہیں۔ اس تربیتی پروگرام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر کے واپس میدان عمل میں اُتر کر اللہ کے دین کو قائم کرنے میں مصروف عمل ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے کہ جو رسول صلی اللہ علیہ وسلم دے وہ لے لو، جس چیز سے روکیں رک جا¶،کیوں کہ اللہ کے دین کو قائم کرنے والے سارے مسلمان ہیں اس لیے ہمارے دلوں میں ان کے لیے وسعت ہونی چاہیے۔ خاص کر جماعت اسلامی کے کارکنوں کے دلوں میں وسعت زیادہ ہونی چاہیے۔ ویسے بھی انسان کے اخلاق اچھے ہونے چاہییں۔ مولانا سید ابوالاعلی مودودیؒ کہتے تھے کہ قرآن اور سنت کی دعوت کو لے کر اُٹھو اور پوری دنیا پر چھاجاﺅ۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے جس کی جدوجہد کے نتیجے میں ملک سے ظلم اور جبر کا نظام ختم ہوکر رہے گا،کرپشن فری اور اسلامی پاکستان ہی ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن ہے، ظلم وجبر اور ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی کی مخلص ودیانتدار قیادت ہی ملک کو بحران سے پار اورعوام کے مسائل حل کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔ جماعت اسلامی کی تمام تر جدوجہد ملک میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہے۔ جب تک قرآن کا نظام نہیں آتا، عوام کی پریشانیاں اور مسائل ختم نہیں ہوسکتے۔ تربیت گاہ میں ڈپٹی جنرل سیکرٹریز جماعت اسلامی سندھ عبدالوحید قریشی ، حافظ طاہر مجید، عبدالقدوس احمدانی ، ضلعی نائب امراءعبدالقیوم شیخ ، قاری محمد افضل شاکر، باقر علی نظامانی ، ضلعی جنرل سیکرٹری ظہیر الدین شیخ اور ٹنڈو جام کے جنرل سیکرٹری سہیل شارق بھی موجود تھے۔جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پوری زندگی اصلاح معاشرہ اور اقامت دین کی جدوجہد میں لگانا اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ جماعت اسلامی اقامت دین کی ایک انقلابی تحریک ہے جس کی بنیاد قرآن کی روح کے مطابق رکھی گئی۔