وزیراعلیٰ کی پیپلزپارٹی کی جیت پر تھر کے عوام کو مبارکباد

115

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی جیت پر تھر کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ تھر کے عوام نے تیر پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی محبت اور وفاداری کا ثبوت دیا۔اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تھر سے کامیاب امیدوار امیر علی شاہ ، ان کے پورے خاندان اور پارٹی کو مبارکباد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھر کی ترقی کے لیے پیپلز پارٹی کی حکومت نے بڑی محنت کی ہے۔ تھر کے لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے سندھ حکومت بھرپور کام کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بلاول زرداری اور آصف زرداری کو بھی مبارکباد دی۔