امرےکا مذاکرات کےلیے بھارت کو آمادہ کرے، پاکستان

149

واشنگٹن( آن لائن) پاکستان نے امریکا پر زور دیا ہے کہ جنوبی ایشیائی خطے میں امن و استحکام لانے کےلیے بھارت کو اسلام آباد کے ساتھ رابطوں پر آمادہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان پر امن ہمسائیگی کے لیے پر عزم ہے ۔پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی امریکا پاکستان تعلقات بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔واشنگٹن تھنک ٹینک اسٹیمسن سینٹر کے آن لائن فورم سے خطاب کرتے ہوئے امرےکا مےں تعینات پاکستانی سفےر اسد مجےد نے کہا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی کے لیے پر عزم ہے لےکن یہ اب بھارت پر منحصر ہے کہ درست صورتحال پیدا کرے، ہم امریکا پر زور دیتے ہیں کہ اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ کہ نئی بائیڈن حکومت کو افغانستان سے فوجیں نکالنے میں کسی بھی تاخیر کے حوالے سے طالبان سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ کمیونٹی امریکا پاکستان تعلقات بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔