کوئٹہ: موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، 2 افراد زخمی

236

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوہلو کے علاقے کاہان میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک پر نصب کی گئی بارودی سرنگ سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔