بلوچستان: کسٹم کی کارروائی، کروڑوں روپے کے سامان کی اسمگلنگ ناکام

253

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کسٹم نے کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ کارروائی مین آر سی ڈی شاہراہ پر کی گئی، چیکنگ کے دوران مختلف گاڑیوں سے 114 کاٹن ادویات، 9 ہزار کلو کپڑا، 1440 انرجی ڈرنکس، 4 ہزار مصنوعی جیولری، اسپیئر پارٹس، الیکٹرونکس آئٹم اور ایرانی خوردنی مواد کے علاوہ 2 گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔