سینیٹ الیکشن کے حوالے سے گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ٹاسک سونپ دیاگیا

108

لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے 3 مارچ 2021ء کو ہونے والے سینٹ الیکشن میں سرکاری امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب کے 2 بڑوں کے کندھوں پر ذمے داریاں ڈال دی ہیں۔ ان 2 بڑوں میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے سینیٹ انتخابات میں سرکاری امیدواروں کی کامیابی کے لیے جوڑ توڑ کی ذمے داری گورنر پنجاب پر عاید کی گئی ہے۔ جو آئندہ ایک روز میں اپنی تمام مصروفیات معطل کر کے اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر پنجاب کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سے جوڑ توڑ کی ذمے داری عائد کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں عبدالحفیظ شیخ کی کامیابی کا ٹاسک بھی گورنر پنجاب کے حوالے کردیا ہے۔