۔11جماعتیں مل کر بھی کامیابی سے نہیں روک سکتیں‘فردوس عاشق

227

لاہور( نمائندہ جسارت)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈسکہ گزشتہ 4 دہائیوں سے لاقانونیت ، غنڈہ گردی اور منشیات کاسومنات بنا ہوا تھا جسے ڈسکہ کے عوام نے بہادری ، جرا ت اور دانش مندی سے ووٹ کی طاقت سے بالآخر توڑ ڈالا ہے اور عمران خان کی قیادت اور پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے، جن لوگوں نے قانون کو ہاتھ میں لے کر بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلا ہے وہ کن کے ساتھ کھڑے ہیں اور کون انہیں سپورٹ کر رہا ہے یہ کیمرے کی آنکھ نے میڈیا کے ذریعے عوام کو دکھا دیا ہے ۔پی ٹی آئی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام نے مریم نواز کی میجر سرجری کر دی ہے باقی رہا ان کے تھائیراڈ کا مسئلہ تو ڈاکٹر یاسمین راشد بتا چکی ہیں۔