الیکشن کمیشن‘ ووٹوں کی خرید و فروخت پر شواہد جمع کرانیکی مہلت دیدی

44

اسلام آباد(اے پی پی)الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خرید وفروخت سے متعلق وڈیو کیس کی سماعت9 مارچ تک ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن میں وڈیو اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی صدارت میں5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے وکیل کو سینیٹ انتخابات میںووٹوں کی خرید و فروخت پر شواہد جمع کرانے کی مزید مہلت دی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن وڈیو اسکینڈل کی مزید تحقیقات کراسکتا ہے اور انتخابات کی شفافیت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات بھی اٹھاتا ہے۔