الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیار کرلی، فواد چودھری

98

اسلام آباد(آن لائن ) وزارت سانس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے۔ الیکٹرونک ووٹنگ مشین نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرونکس تیار کرلی ہے۔ اس حوالے سے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس مشین کے ذریعے الیکشن پر امن کرانے میں مدد ملے گی اور دھاندلی سے چھٹکارا مل جائے گا۔فواد چودھری کے مطابق مشین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے پر انتخابی نشانات ہونگے جبکہ دوسرا پریزائڈنگ آفیسر کے پاس ہوگا۔ پریزائیڈنگ آفیسر ہی مشین آن کرسکے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مشین کے ذریعے ووٹر کسی بھی نشان پر کلک کرکے ووٹ ڈال سکے گا۔ انتخابی نشان پر کلک کرنے کے الیکٹرونک ووٹ کاسٹ ہوجائے گی۔ مشین کے ذریعے نہ صرف الیکٹرونک ووٹ کاسٹ کی جاسکتی ہے بلکہ بیلٹ پیپر بھی پرنٹ ہوسکے گا۔ مشین الیکٹرک بھی ہے اور بیلٹ پیپر پر ووٹ کاسٹنگ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مشین کو ہم نادرا، نسٹ اور کامسیٹ کیساتھ شیئر کرنے جا رہے ہیں۔