احتساب عدالتوں کے قیام اور عملے کی تعیناتی کاکیس نمٹا دیاگیا

75

اسلام آباد (صباح نیوز ) عدالت عظمیٰ نے نئی احتساب عدالتوں کے قیام اور عملے کی تعیناتی سے متعلق معاملہ نمٹا دیا ہے جبکہ جعلی بینک اکائونٹس کیس میں نامزد ملزمان حسین لوائی اور طحہ رضا کی ضمانت کا معاملہ بغیر کارروائی ملتوی کردیا گیا ۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔دوران سماعت وفاقی سیکرٹری وزارت قانون و انصاف نے موقف اپنایا کہ ملک بھر میں مرحلہ وار احتساب عدالتوں کے قیام کا سلسلہ جاری ہے، احتساب عدالتوں میں عملہ4 ہفتوں میں تعینات کیا جائے گا،30 نئی احتساب عدالتیں4 ہفتوں میں فعال ہو جائیں گی۔