سینیٹ الیکشن میں پارٹی پالیسی پر ووٹ ڈالوں گا، لیاقت خٹک

151

نوشہرہ (صباح نیوز) تحریک انصاف کے باغی رکن صوبائی اسمبلی اور برطرف صوبائی وزیر آپباشی لیاقت خٹک نے کہا ہے کہتحریک انصاف کے بنیادی کارکن ناراض ہیں، ضمیر کے مطابق ووٹ کاسٹ کیا، کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنا رہا، میں آج بھی پی ٹی آئی میں ہوں، سینیٹ الیکشن میں پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ کاسٹ کروں گا، حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلیے پی کے 63 کے ضمنی الیکشن کی شکست کا ملبہ مجھ پر ڈال رہی ہے، ضمنی انتخاب میں ناراض ناظمین نے ن لیگ کے امیدوار اختیار ولی خان کو ووٹ دیا۔