آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوں‘جہانگیر ترین

86

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین گزشتہ صبح اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ جہانگیر ترین اپنے صاحبزادے علی ترین کے ساتھ اپنے خصوصی طیارے سے لاہور سے اسلام آباد گئے جبکہ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے طلب کرنے پر جہانگیر ترین اسلام آباد روانہ ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ رابطوں کی تردید کر دی۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھے اورآج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ یوسف رضا گیلانی سے رابطے یا ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، تحریک انصاف کے لیے میں نے ہمیشہ دل وجان سے محنت کی ہے۔