سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس‘25ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری

107

اسلام آباد(اے پی پی)سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی)کا اجلاس گزشتہ روزڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں25 ارب روپے کے4 منصوبوں کی منظوری دی جبکہ43.3 ارب روپے کے2منصوبوں کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا ۔ اجلاس میں پلاننگ کمیشن اور وفاقی وزارتوں،ڈویژنوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں صحت اور ٹرانسپورٹ اور مواصلات سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔ صحت سے متعلق 17 ارب روپے کی مالیت کے 3 منصوبے پیش کیے گئے۔ پہلا پروجیکٹ”خیبر انسٹیٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ اینڈ چلڈرن اسپتال ضلع پشاور” کے لیے 7995ملین روپے، دوسرا منصوبہ خیبرپختونخوا میں ڈی ایچ کیو اسپتال کورونا اور مستقبل کے وبائی امراض کا جواب دینے کی صلاحیت کے لیے3343ملین روپے جبکہ اجلاس میں پیش کیا گیا۔ صحت کا تیسرا منصوبہ”200 بستروں والا زچہ و بچہ اسپتال اور نرسنگ کالج ڈسٹرکٹ بھاول نگر کے قیام کے لیے 5625ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا ۔اجلاس میں ان تینوں منصوبوں کو منظور کر لیا گیا ۔