سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا شہری بازیاب کرانیکا حکم، رپورٹ طلب

285

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کی لاپتا شہریوں کو فوری بازیاب کرانے کی ہدایت، پولیس حکام سے 29 مارچ تک رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں عدالت کا کہنا تھا کہ لاپتا شہریوں کی بازیابی کیلیے دیگر صوبوں سے بھی رابطہ کریں، لاپتہ شہری مشتاق کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کو لاپتا ہوئے 6 سال گزر گئے کہاں ہے کچھ بتا دیں؟ بچے کہتے ہیں بابا کی یاد آتی ہے بات کرا دیں، بچوں کا مستقبل خراب ہو رہا ہے ہم پر نہیں بچوں پر رحم کھا کر ہمارے پیارے واپس لادیں، ایک اور درخواست گزار خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر اللہ وسایو کو لاپتا ہوئے 11 سال ہوگئے، جے آئی ٹی بنی مگر میرے شوہر کا سراغ نہیں لگایا جاسکا، 11 سال سے در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہوں۔