۔300 لاپتا افراد بازیاب کرالیے باقی کو بھی جلد کرالیںگے، ضیاء لانگو

258

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت 300 کے قریب لاپتا افراد کو بازیاب کرا چکی ہے، دیگر افراد کو بھی جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔ لاپتا افراد کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسن نے 400 لاپتا افراد کی فہرست دی تھی، وفاقی حکومت کے تعاون سے 300 کے قریب افراد بازیاب ہو کر گھروں کو پہنچ چکے ہیں، تمام افراد کے اہلخانہ نے تصدیق بھی کردی ہے۔