اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 159.10روپے ہوگئی

293

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید7پیسے کے اضافے سے159.03روپے سے بڑھ کر159.10روپے اور قیمت فروخت 159.13روپے سے بڑھ کر159.20روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 159 روپے سے بڑھ کر159.10روپے اور قیمت فروخت159.30روپے سے بڑھ کر 159.40 روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق75پیسے کی کمی سے قیمت خرید خرید191.75روپے سے گھٹ کر191.50روپے اور قیمت فروخت 193.75روپے سے گھٹ کر 193روپے ہو گئی جب کہ1.20روپے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید221.70روپے سے گھٹ کر 221 روپے اور قیمت فروخت223.70روپے سے گھٹ کر 222.50روپے ہو گئی ۔