اسپیشل صنعتی زونز کے قیام سے معاشی اور صنعتی انقلاب آئے گا، شیخ امتیاز حسین

165

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک میں اسپیشل صنعتی زونز کے قیام سے معاشی اور صنعتی انقلاب آئے گا یہ بات امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائے گئے کراچی میں اسپیشل صنعتی زون کے دورے کے موقع پر کہی انہوںنے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز پاک چین اقتصادی شراکت داری میں اہم سنگ میل ثابت ہوگاجس کے لیے ملک میںایک نئے اور جدید انفرااسٹرکچر کی ضرورت ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن بالکل کلیئر ہے کہ ایسا معاشرہ تشکیل پائے جو کرپٹ نہ ہوانہوںنے کہا کہ سی پیک منصوبے میں ایم ایل ون منصوبے کے تحت 80فیصد ٹریک جو پہلے ہی قدیم اور بوسیدہ ہے اور وہ نا قابل مرمت بھی ہے اس لیے اسے نئے اور جدید سسٹم کے تحت ڈبل ٹریک بنایا جائے گا شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ اس سے اکنامک زون میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات وسیع ہوں گے اور ملک میں روز گار کے نئے نئے مواقع حاصل ہوں گے بے روز گاری کا خاتمہ ہوگا اور اس سے 60لاکھ افراد کو روز گار بھی مہیا ہو گا ۔