ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 10ہزار 750روپے ہو گئی

343

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا14ڈالر مہنگا ہو کر 1798ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولر زایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 400روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ10ہزار 750روپے ہو گئی اسی طرح 343روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 94ہزار950روپے پر جا پہنچی ۔