فرحان اشرفی ایف پی سی سی آئی ’’یارن ٹریڈنگ‘‘ کے کنوینر مقرر

8

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدرمیاں ناصر حیات مگوںنے معرو ف صنعتکار فرحان اشرفی کو سال 2021 کے لیے ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے ’’ یارن ٹریڈنگ‘‘ کا کنوینر مقرر کیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ فرحان اشرفی اپنے تجربات اور بہترین خدمات کو بروئے کار لاتے ہوئے یارن کے کاروبار سے متعلق مسائل کواجاگر کرنے اوراسے حل کرنے میں ہر ممکن کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔فرحان اشرفی پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن( پائما) کے وائس چیئرمین ہیں اور حال ہی میں سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ناصر حیات مگوں، سینئر نائب صدرایف پی سی سی آئی اور سینئر وائس چیئرمین پائمامحمد حنیف لاکھانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کی حامل ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بنیادی خام مال یارن کے شعبے کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔