نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی

421

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیون کانوے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 53 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی،ڈیون کانوے نے ناقابل شکست 99رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ، اور اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آسٹریلوی ٹیم 185رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ کیویز بولرز کی عمدہ بولنگ کے باعث کینگروز کے 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر پائے ۔ پیر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلوی قائد آرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کیویز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بناکر کینگروز کو میچ میں کامیابی کے لیے 185رنز کا ہدف دیا۔ ڈیون کانوے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 99رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلوی ٹیم 185رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.3 اوورز میں 131رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ مچل مارش 45 اور ایشٹن ایگر نے 23 رنز بنائے۔ یوں کیویز نے پہلے ٹی -20میچ میں مہمان ٹیم کو 53رنز سے شکست دے دی۔