ٹی ٹوئنٹی ٹرافی رنگون والا ٹیم چیمپئن بن گئی

342
چمپئن ٹرافی لیگ میں مہمان خصوصی جاوید حامد فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دے رہے ہیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر) رنگون والا سی سی نے اپنے بیٹسمینوں عارف خان کی جارحانہ ناقابل شکست67 اور فضل سبحان کی ذمدارانہ 63 رنز کی شاندار نصف سنچریوں اور لیفٹ آرم اسپنر کپتان۔ توحید کی تباہ کن بولنگ 5 وکٹوں کی بد ولت حریف ارحم سی سی کو یکطرفہ مقابلے میں  78 کی ہزیمت سے دوچار کر کے دوسری چمپئن ٹرافی T-20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فا تح ٹرافی پر قبضہ جمالیا۔ فا ئنل میچ کے اختتا م پر تقریب تقسیم انعاما ت کے مہما ن خصو صی سی ای او الحماد انجینئرنگ اور آیوما ایلو ویٹر جپنیز کے سول ایجینٹ جاوید حامد اور جنرل سیکریٹری PTI بن قاسم ٹائون عمیر شاہد نے اعزازی فہد حسین( چیئرمین AYDF)،طاہر قریشی( صدر یو سی 20 PTI ) بن قاسم ٹائون طاہر قریشی، ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر عتیق احمد، عفان ظفر فارقی و دیگر کے ہمراہ  فا ئنلیسٹ ٹیمو ں میں ٹر افییز کے ساتھ کیش پرائز اور دیگر انعا ما ت بھی تقسیم کیے۔ اس مو قع پر مہمان خوصی سی ای او الحماد انجینئر نگ اور آیوما ایلو ویٹر جپنیز کے سول ایجینٹ جاوید حامد اور جنرل سیکریٹری PTI بن قاسم ٹائون عمیر شاہد نے اپنے خطا ب میں کہا کہ کھیلو ں کے فر وغ کے لیے کراچی معروف اسپورٹس آرگنائزر عتیق احمد کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ اسٹیل ٹائون میں کھیلوں کے میدانوں کوآباد کر نے کے لیے ہر ممکن اقد امات کریں گے۔ کیو نکہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے اسپتال ویران ہوجاتے ہیں۔ انھوں نے ٹو رمنٹ کا فائنل جیتنے پر رنگون والا سی سی کو مبا رکباد پیش کی ۔اس مو قع پر انہوں نے ٹورنامنٹ سیکریٹری عتیق احمد کو کامیا ب اور شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبا رکباد باد دی۔ اس موقع عتیق احمد  نے مہما ن خصو صی و دیگر دیگر مہما نو ں کی آمد پر خوش آمد ید کہا اور ایو نٹ میں شر یک ٹیمو ں کے آفیشلز اور کھلا ڑیو ں کے تعاون کر نے شکریہ ادا کیا اور مہمان خصوصی جاوید حامد کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ قائداظم پارک کرکٹ اسٹیڈیم اسٹیل ٹاؤ ن پر کھیلے گئے فائنل میچ میں ارحم سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے رنگون والا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اور فاتح ٹیم نے مقررہ 20 اورز میں 6 وکٹیں کھوکر 190 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ ارحم سی سی کی جانب سے ایم طحہ نے 29 اور ولید عظیم نے 33 رنز دے کر 2-2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس روانہ کیا، جوابی بیٹنگ میں ارحم سی سی کی ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عثمان خان نے 22، محمد وقاص اور ولید اعظیم نے19,19 رنز بنائے۔کپتان توحید خان نے 28 رنز کے عوض5 کھلاڑیوں کو شکارکیا۔آخر میں مہمان خصو صی نے ٹو نا منٹ کی فا تح ٹر افی اور کیش پر ائز 70,000 ہزار روپے رنگون والا سی سی کے کپتا ن توحید خان کو، رنراپ ٹر افی اور کیش پر ائز40,000 ہزار روپے ارحم سی سی کے کپتان دانش کودی۔ٹو نا منٹ کا بیسٹ بو لر اور فا ئنل کا مین آف دی میچ توحید خان کو دیا جب کہ بیسٹ بیٹسمین آف دے ٹو نامنٹ کا ایو ارڈ عمیر بن یوسف کو دیا جبکہ بیسٹ وکٹ کیپر کا ایوارڈ محمد افضل کو دیا۔