تاجر اورصنعتکار دہشت گرد نہیں،ایس ایم منیر

77

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی کاروباری برادری کے نمائندہ ادارے یونائٹیڈبزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر ایس ایم منیر،کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی)کے سابق چیئرمین فرحان الرحمان اوردیگر تاجررہنمائوں نے نوجوان تاجراورتحریک انصاف کے رہنما سمیر میر شیخ کی گزشتہ دنوں گرفتاری اوران پر دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے سمیر میر شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔